آج 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ ہر سال یہ دن مناتی ہے۔
یہ دن اس یاد میں منایا جاتا ہے کہ 1947 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی تقسیم سے متعلق قرارداد نمبر 181 منظور کی تھی۔
پس منظر
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 29 نومبر 1947 کو قرارداد 181 منظور کی تھی، جس میں فلسطین کی تقسیم کی تجویز دی گئی تھی۔ اسی مناسبت سے ہر سال 29 نومبر کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔



