استنبول: ترک گلوکارہ لینیت نے غزہ میں جاری نسل کشی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف مذمت کافی نہیں، ہر انسان کا فرض ہے کہ وہ بولے۔
استنبول میں ایک کنسرٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لینیت نے کہا: "غزہ میں تشدد، ظلم اور نسل کشی ہو رہی ہے۔ میں نے یہ بات پہلے بھی کہی تھی اور آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں۔ میں غزہ میں کی جانے والی نسل کشی پر لعنت بھیجتی ہوں۔ صرف مذمت کافی نہیں، بولنا ہر انسان کا فرض ہے۔ میں پہلے انسان ہوں، اور اگر ظلم ہماری طرف سے ہے تو میں ان میں سے نہیں ہوں۔”
پس منظر
لینیت کا یہ بیان جمعرات کو کھیلے گئے یوروپا لیگ میچ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں استنبول کے کلب بشیکتاش اور اسرائیل کی ٹیم ہپوئل بیر شیوا کا مقابلہ ہوا۔ میچ تقریبا 30 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا جب پولیس کی بشیکتاش کے شائقین سے جھڑپ ہوئی، جنہوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں بینر لہرایا تھا۔ لینیت اسرائیل میں پلی بڑھی ہیں اور ترکی، عبرانی، عربی اور انگریزی میں گانے گاتی ہیں۔



