بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہومغزہاسرائیل کے لیے کام کرنے والے غداروں کیلئے ابو عبیدہ کا پیغام

اسرائیل کے لیے کام کرنے والے غداروں کیلئے ابو عبیدہ کا پیغام

کتائب القسام کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے "مستعرب” (عربوں کے بھیس میں اسرائیلی سہولت کار )ایجنٹوں کی جانب سے فلسطینی عوام اور مزاحمت کاروں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو اسرائیلی قبضے کے ایجنڈے کی تکمیل قرار دیا ہے۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ یہ عناصر صرف اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول علاقوں اور ٹینکوں کی حفاظت میں اپنی طاقت دکھاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہتے شہریوں پر ظلم کرنا اور بھوک و محاصرے سے تھکے ہوئے مزاحمت کاروں کے خلاف غداری کرنا بہادری نہیں بلکہ اپنی ذات ثابت کرنے کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔
ابو عبیدہ نے خبردار کیا کہ قابض دشمن کے ان آلہ کاروں کا انجام بہت قریب ہے اور ان کا مقدر قتل اور مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن انہیں ہمارے عوام کے انصاف سے نہیں بچا سکے گا اور اس پاک سرزمین پر انہیں دفن ہونے کے لیے قبر تک میسر نہیں آئے گی۔ بیان کے آخر میں انہوں نے رفح کے محاذ پر محصور ان مزاحمت کاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ذلت کے بجائے شہادت کو ترجیح دی اور ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔ ابو عبیدہ کے مطابق ان ہیروز کی داستانیں آنے والی نسلوں کو پڑھائی جائیں گی اور ان کے نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

1 تبصرہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید دیکھیں

آپ کے تبصرے

راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ
راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ