لندن: برطانیہ نے مغربی کنارے میں تعمیراتی کاموں میں ملوث 8 تعمیراتی کمپنیوں اور تحریک آرڈر 9 کے کارکنوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اسرائیلی چینل کان کے مطابق آرڈر 9 کے کارکنوں نے غزہ کو امداد کی ترسیل روکنے کے لیے ناکہ بندی کی کارروائیاں منظم کی تھیں۔
برطانیہ کی جانب سے یہ اقدام مغربی کنارے میں آبادکاری کی تعمیر میں ملوث اداروں اور امداد کی راہ میں رکاوٹ بننے والے کارکنوں کے خلاف اٹھایا گیا ہے۔



