غزہ: امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے غزہ کے بچوں کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے ہر شخص کو اسرائیلی حکومت پر تنقید کرنی چاہیے جس نے غزہ میں 20 ہزار بچے قتل کیے ہیں، اور ہر مشہور شخصیت کو غزہ پر بولنا چاہیے۔
مس ریچل (ریچل این اکرسو) بچوں کی معروف امریکی استاد اور یوٹیوبر ہیں، جن کے یوٹیوب چینل کے 2 کروڑ 15 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ انہوں نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کو غزہ میں نسل کشی کے خلاف بولنا چاہیے۔
پس منظر
مس ریچل 2024 سے غزہ کے بچوں کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے غزہ کے بچوں کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائی اور سیو دی چلڈرن کے ہنگامی فنڈ کے لیے رقم اکٹھی کی۔ ان کی اس حمایت پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، لیکن انہوں نے کہا ہے کہ بچوں کے لیے بولنا ان کے کام کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
- غزہ: نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد ابو ندی اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ آج ظہر کے بعد ناصر اسپتال میں
- غزہ شہر پر اسرائیلی بمباری میں شہید دو نوجوانوں یحیی بلال صبیح اور بلال حسین اکرم زینو کی تصویریں سامنے آ گئیں
- غزہ: اسرائیلی وزیر دفاع کاتس کا اعلان — ہجرت کے خواہش مند فلسطینیوں کے لیے انتظامی ڈھانچہ تیار



