جمعرات, نومبر 26, 2026
ہومکالمموساد کا ناکام تعاقب

موساد کا ناکام تعاقب

- Advertisement -Bajriwaly.com

فلسطین کی مٹی کا خمیر ان عظیم انسانوں کے لہو سے اٹھا ہے جنہوں نے اپنی نسلوں کی بقا اور مقدس زمین کی حرمت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہ وہ سرزمین ہے جہاں زندگی اور موت کے درمیان فاصلہ محض ایک سانس کا ہے، مگر وہاں کے باسیوں نے ثابت کیا ہے کہ ایک غاصب ریاست کی جدید ترین ٹیکنالوجی، ایٹمی طاقت اور موساد جیسی سفاک انٹیلیجنس ایجنسیاں اس فولادی عزم کو نہیں توڑ سکتیں جو اپنی جڑوں سے جڑا ہوا ہو۔ فلسطینیوں کی یہ جدوجہد محض ایک خطہِ زمین کی بازیابی نہیں بلکہ انسانیت کی غیرت اور استقامت کا وہ استعارہ ہے جس کی آبیاری محمود المبحوح جیسے نڈر سپاہیوں نے اپنے خون سے کی ہے۔

محمود المبحوح کی زندگی جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ سے شروع ہو کر شہادت کے اعلیٰ مرتبے تک پہنچنے کا وہ سفر ہے، جس میں ہر قدم پر اسرائیل کی نیندیں حرام رہیں۔ وہ صرف حماس کے ایک کمانڈر نہیں تھے بلکہ فلسطینی مزاحمت کی اس جدید روح کے معمار تھے جس نے ثابت کیا کہ اگر ارادے بلند ہوں تو قید خانے اور محاصرے بھی راہ کی دیوار نہیں بن سکتے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی غزہ کے دفاع کے لیے وقف کر رکھی تھی اور اسی ‘جرمِ وفا’ کی پاداش میں وہ صیہونی ریاست کے لیے ایک ایسا ڈراؤنا خواب بن گئے تھے جس کی تعبیر ان کے پاس صرف قتل کی صورت میں موجود تھی۔ عربی کے عظیم شاعر متنبی نے شاید ایسے ہی کسی موقع کے لیے کہا تھا:
إِذا رَأَيْتَ نُيُوبَ اللّيْثِ بارِزَةً … فَلا تَظُنَّنَّ أَنَّ اللّيْثَ يَبْتَسِمُ
(جب تم شیر کے دانت نکلے ہوئے دیکھو، تو ہرگز یہ گمان نہ کرنا کہ شیر مسکرا رہا ہے)
جاسوسی کی تاریک اور پراسرار دنیا میں اسرائیل کی بدنامِ زمانہ ایجنسی ‘موساد’ کو ایک ایسی ناقابلِ تسخیر قوت سمجھا جاتا تھا جس کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ اپنے ہدف کو پاتال سے بھی ڈھونڈ نکالتی ہے۔ لیکن جنوری 2010 کی ایک خنک شام دبئی کے پرتعیش ‘البستان روٹانا’ ہوٹل میں ہونے والے ایک واقعے نے اس افسانوی رعب کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا لیکن صیہونی ریاست کی عالمی سطح پر وہ رسوائی ہوئی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ یہ کہانی محض ایک قتل کی نہیں بلکہ اس ناکام تعاقب کی ہے جس نے جدید ٹیکنالوجی کے سامنے ایک مغرور انٹیلیجنس ایجنسی کو گھٹنوں کے بل لا کھڑا کیا اور دنیا کو بتایا کہ فلسطینیوں کے لہو کا حساب لینا اب ناممکن نہیں رہا۔موساد محمود کو شہید کرکے بھی ناکام رہی کہ دنیا بھر کی لعنتیں اس کا مقدر ٹھہری ۔
موساد نے اس آپریشن کے لیے اپنے ‘کِڈون’ یونٹ کے 27 انتہائی تربیت یافتہ ایجنٹوں پر مشتمل ایک بھاری بھرکم ٹیم روانہ کی تھی۔ یہ قاتل برطانیہ، آئرلینڈ، فرانس اور جرمنی کے جعلی پاسپورٹ استعمال کر کے دبئی میں داخل ہوئے اور مختلف بھیس بدل لیے۔ کوئی ٹینس ریکٹ تھامے کھلاڑی بن کر ہوٹل کی راہداریوں میں مٹر گشت کر رہا تھا تو کسی نے وِگ اور جعلی مونچھوں کے پیچھے اپنی شناخت چھپا رکھی تھی۔ جب المبحوح اپنے کمرہ نمبر 230 میں داخل ہوئے، تو شکاریوں کا جال مکمل ہو چکا تھا۔ قاتلوں نے ایک جدید الیکٹرانک ڈیوائس کے ذریعے کمرے کا لاک کھولا اور اندر گھس کر المبحوح کے جسم میں ایک ایسا زہریلا کیمیکل انجیکٹ کیا جس نے ان کے پٹھوں کو سیکنڈوں میں مفلوج کر دیا۔ انہوں نے منظر کو اس طرح ترتیب دیا جیسے یہ ایک قدرتی موت ہو اور چند ہی گھنٹوں میں دبئی سے فرار ہو گئے۔

اسرائیل کا خیال تھا کہ انہوں نے ایک ‘پرفیکٹ مرڈر’ کر دیا ہے، لیکن وہ دبئی پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے۔ پولیس نے شہر بھر کے ہزاروں کیمروں کی فوٹیج کو اس طرح جوڑا کہ موساد کے تمام ایجنٹوں کی ہر حرکت ریکارڈ پر آ گئی۔ جب ان قاتلوں کی تصاویر انٹرپول کے ذریعے نشر ہوئیں تو تل ابیب سے لندن تک ایک زلزلہ آ گیا۔ برطانیہ، آئرلینڈ اور فرانس کے لیے یہ بات کسی توہین سے کم نہ تھی کہ ان کے معصوم شہریوں کی شناخت چوری کر کے یہ قتل کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں برطانیہ اور آئرلینڈ نے سخت ترین احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا، جس نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا۔

محمود المبحوح کی شہادت نے ثابت کیا کہ مزاحمت کاروں کو جسمانی طور پر ختم کیا جا سکتا ہے لیکن ان کے مشن کو نہیں۔ اس آپریشن کی بدنامی کے بعد موساد کو اپنے طریقہ کار میں بڑی تبدیلیاں کرنی پڑیں کیونکہ ان کے درجنوں ایجنٹ اب پوری دنیا میں اشتہاری بن چکے تھے۔ المبحوح نے جس سپلائی لائن کی بنیاد رکھی تھی، وہ ان کے لہو سے مزید مضبوط ہوئی اور فلسطینیوں کی جرات کا اعتراف اب وہ دنیا بھی کرنے لگی ہے جو کبھی خاموش تماشائی تھی۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کوئی فلسطینی رہنما گرا، اس کے لہو سے ہزاروں نئے عزم پیدا ہوئے۔ آج بھی اگرچہ اہل فلسطین پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے لیکن اسرائیل جیسے عفریت کے آگے اگر اہل فلسطین مزاحمت نہ کریں تو یہ ناجائز ریاست قرب وجوار کے ممالک کا جینا صحیح معنوں میں حرام کردے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید دیکھیں

غزہعالم اسلام سے جمعہ کے بعد ابو عبیدہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل234,036 مرتبہ دیکھا گیا عالمی خبریںاسرائیلی کابینہ کی پانچ گھنٹے کی میٹنگ ایک نئے ملٹری آپریشن آئرن سٹرائیک کی منظوری172,952 مرتبہ دیکھا گیا فلسطینہیکر گروپ "حنظلہ” نے سابق اسرائیلی وزیر داخلہ ایلیت شاکید کا موبائل ہیک کرنے کے بعد حساس معلومات نشر کردیں۔119,673 مرتبہ دیکھا گیا کالمصیہونی غرور کا نقب زن : رفعت علی سلیمان جمال31,957 مرتبہ دیکھا گیاایرانرہبر انقلاب اسلامی کا قوم سے خطاب: امریکہ کی وعدہ خلافی بے نقاب، محاذ مزاحمت تیار ہے13,870 مرتبہ دیکھا گیا غزہعالم اسلام سے جمعہ کے بعد ابو عبیدہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل234,036 مرتبہ دیکھا گیا عالمی خبریںاسرائیلی کابینہ کی پانچ گھنٹے کی میٹنگ ایک نئے ملٹری آپریشن آئرن سٹرائیک کی منظوری172,952 مرتبہ دیکھا گیا فلسطینہیکر گروپ "حنظلہ” نے سابق اسرائیلی وزیر داخلہ ایلیت شاکید کا موبائل ہیک کرنے کے بعد حساس معلومات نشر کردیں۔119,673 مرتبہ دیکھا گیا کالمصیہونی غرور کا نقب زن : رفعت علی سلیمان جمال31,957 مرتبہ دیکھا گیاایرانرہبر انقلاب اسلامی کا قوم سے خطاب: امریکہ کی وعدہ خلافی بے نقاب، محاذ مزاحمت تیار ہے13,870 مرتبہ دیکھا گیا

آپ کے تبصرے

TTaimoor Dakait5 اپریل 2026

Any update about trump's last warning. Time limit 48 hour, which is about to end

پر: ایران جنگ | 4 اپریل، 36ویں دن کا خلاصہ

rroshan Ali31 مارچ 2026

اللّہ پاک فلسطین مسلمانوں کے حفاظت فرمائے آمین

پر: حماس نے پہلی بار اردو زبان میں خصوصی پیغام جاری کر دیا

SShahnawaz26 مارچ 2026

Esraeli ak bozdel qoom hay. Jo kamzor logon ko neshana banate hein.

پر: غزہ: اسرائیلی فوج کا ڈیڑھ سالہ معصوم بچے پر بدترین تشدد

رراج ولی خان محمدی حقانی26 مارچ 2026

ایران کے نکات میں فلسطین کا نام نہیں ، تبصرہ کریں۔ مہربانی

پر: ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ

ااخبارفلسطین26 مارچ 2026

جنگ کے باعث فلحال غزہ کے معاملے پر کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہو رہی

پر: ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ

رراج ولی خان محمدی حقانی25 مارچ 2026

فلسطین کا کیا ہوا ۔ کیا اسرائیل باقی غزہ کے علاقوں سے نکلے گا یا نہیں ۔ معاہدے کا کیا ہوا۔ مہربانی کرکے مطلع فرمائیں ۔

پر: ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ

رراج ولی خان محمدی حقانی5 مارچ 2026

اس فونٹ کو بدل دے ۔ اور جمیل نوری نستعلیق فونٹ میں لکھو یہی صاف نظر آتا ہے نیز فونٹ کا سائز بھی تھوڑا کم کردے

پر: اندرونی معاشی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایران پر جنگ کا سہارا؟

ععافیہ خان21 فروری 2026

فلسطین زندہ باد 💖

پر: خاندانِ شہداء کا چشم و چراغ: ایاد ابو عسکر

ححقانی صاحب11 فروری 2026

ماشاءاللہ اللہ کامیاب کریں آمین ثم آمین

پر: فلسطین سے غداری کرنے والے اسرائیلی ایجنٹ کا عبرتناک انجام

ااقصی خان10 فروری 2026

اللہ پاک مدد ونصرت فرماۓ آمین ۔۔ ہماری دعائیں آپکے ساتھ ہیں اے مجاہدین اسلام ، 🥹

پر: اسرائیل کے لیے کام کرنے والے غداروں کیلئے ابو عبیدہ کا پیغام