جنوبی لبنان: لبنانی دفاع مدنی کی ٹیموں نے نبطیہ ضلع کے قصبے زوطر الغربیہ میں 2 شہداء کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔
لبنانی دفاع مدنی کے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق ٹیمیں زوطر الغربیہ میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں سے 2 شہداء کی لاشیں نکالی گئیں۔ بیان میں شہداء کی شناخت یا شہادت کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی۔
مزید تفصیل
لبنانی میڈیا کے مطابق لاشیں زوطر الغربیہ اور زوطر الشرقیہ کے درمیان کے علاقے سے نکالی گئیں۔



