اسرائیل نے غزہ کے 9 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر کے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے غزہ منتقل کر دیا۔ رہا ہونے والے نو افراد کچھ دیر قبل کرم ابو سالم کراسنگ سے ہوتے ہوئے ناصر میڈیکل کمپلیکس پہنچے۔
وزارت برائے امورِ اسرا و المحررین کے مطابق رہا ہونے والوں کے نام یہ ہیں: سامر عبد الکریم مرجان ابو عصر (غزہ، 46 سال)، امین مازن امین شحیبر (غزہ، 24 سال)، مراد زاہر اسماعیل السلکاوی (دیر البلح، 36 سال)، حمادہ اسماعیل محمد العالول (رفح، 29 سال)، ولید جہاد امین بربخ (خان یونس، 20 سال)، نائل تیسیر نمر الیازجی (غزہ، 44 سال)، محمد طلال حسان النجار (جبالیہ، 30 سال)، محمد جمعہ صلاح بدوی (غزہ، 35 سال) اور ایمن محمد محمود ایوب (غزہ، 46 سال)۔
وزارت کے مطابق رہا ہونے والوں میں 4 ڈرائیور، 3 مزدور، 1 سابق قیدی اور خان یونس کے مشرق میں واقع ییلو لائن کا 1 شخص شامل ہے۔



