غزہ: اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں قتل کی مہم کا دائرہ وسیع کر دیا ہے — اب فلسطینی شہری شخصیات اور حماس کے وہ رہنما بھی نشانے پر ہوں گے جن کا عسکری کام سے کوئی تعلق نہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد حماس کا تنظیمی ڈھانچہ توڑنا ہے، اور اس کی براہ راست منظوری اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتس نے دی ہے۔
پس منظر
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں — اسی روز غزہ شہر میں ایک اسرائیلی حملے میں فلسطینی محمد حسن اسماعیل الکحلوت شہید اور ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا۔



