ہسپانوی رکن پارلیمنٹ ایرین مونٹیرو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بارش نے بے گھر افراد کے 70 ہزار خیمے ڈبو دیے ہیں۔
مونٹیرو نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپ اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ غزہ میں بے گھر فلسطینی شدید سردی اور بارش میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
پس منظر
غزہ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اور بے گھر افراد کے خیمے پانی میں ڈوب رہے ہیں۔ امدادی ادارے پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ خیموں میں رہنے والے خاندانوں کو سردی اور بیماریوں کا شدید خطرہ ہے۔



