آبنائے ہرمز: ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی طرف میزائل داغ دیے ہیں، جبکہ آبنائے میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی میزائل آبنائے ہرمز کی سمت فائر کیے گئے، اسی دوران آبنائے میں دھماکوں کی گونج بھی سنائی دی۔
دوسری جانب دو امریکی ایندھن بھرنے والے طیارے ایف 35 بی لڑاکا طیاروں کے ساتھ بحیرہ روم عبور کر رہے ہیں — یہ طیارے جنوبی فلسطین کے اووڈا فضائی اڈے پر تعینات کیے جا رہے ہیں۔
پس منظر
آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوران ایرانی میزائل اور دھماکوں کی خبریں سامنے آئی ہیں، جبکہ امریکا اپنے ایف 35 طیاروں کو خطے میں تعینات کر رہا ہے۔ اس سے قبل آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والی کشتی کی طرف میزائل داغے جانے کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔



