غزہ شہر میں اسرائیلی جاسوسی ڈرون نے مفترق الصناعہ کے قریب مطبعۃ الارقم کے اطراف میں ایک برقی بائیک کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے — ایک شہید کے جسم کے ٹکڑے ہو گئے۔ شہداء کی شناخت علاء ارشی (کرنسی ایکسچینج کے مالک) اور خضر محمد ابو سریہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقہ بے گھر فلسطینیوں سے بھرا ہوا ہے، جہاں ہزاروں خاندان عارضی خیموں میں رہ رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے تاجروں اور شہریوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ میں جنگ بندی نافذ ہے، اس کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔



