اسرائیلی چینل 12 نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بالواسطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ سردیوں کی تیاری کے سلسلے میں غزہ میں مزید خیمے اور امداد داخلے کی اجازت دے گا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ اعلان ٹرمپ کے دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے، اور اس کا مقصد سردیوں سے پہلے غزہ میں امداد کی فراہمی بڑھانا ہے۔
پس منظر
اس سے قبل غزہ کی سردیوں کی ایمرجنسی کمیٹی نے کہا تھا کہ اسرائیل بارش سے بچاؤ والے خیمے، حرارتی سامان اور پانی نکالنے والے پمپ داخلے سے روک رہا ہے، جس سے لاکھوں بے گھر افراد خستہ حال خیموں میں مقیم ہیں۔



