18 عرب و اسلامی ممالک نے خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کے داخلے پر عائد پابندیاں جاری رہنے پر گہری تشویش ہے، اور فلسطینی شہریوں اور بے گھر افراد کے خیموں پر جاری حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔
مزید تفصیل
بیان میں امریکا اور مجلس السلام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کو غزہ سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی حملے جنگ بندی کے معاہدے اور غزہ میں امن کی بحالی کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔



