ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جنگ دستخط شدہ معاہدوں کے باوجود بلا روک جاری ہے۔ اردوغان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور جنگ بندی کی کوششیں ابھی تک کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں دے سکیں۔
اردوغان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے پڑوسی ایران میں کشیدگی مکمل ختم ہونے سے پہلے ہی ایک نیا تنازع شروع کر دیا گیا ہے — اور اس بار یہ یمن میں ہے۔ ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں ایک کے بعد ایک محاذ کھولنے کا سلسلہ خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ شام سے اچھی خبریں آ رہی ہیں، تاہم اسرائیل وہاں بھی بدامنی اور افراتفری پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ اردوغان نے ان خدشات کا اظہار بھی کیا کہ فلسطین کے معاملے پر کیے گئے وعدوں کے باوجود عملی صورتحال میں کوئی بہتری نظر نہیں آ رہی۔
یاد رہے کہ اخبار فلسطین مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ تازہ ترین خبریں سب سے پہلے جاننے کے لیے اخبار فلسطین کو فالو کریں۔

