غزہ: اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے مغربی غزہ شہر میں شفا اسپتال کے پیچھے ابوبکر خاندان کی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
حملے میں اکرم یاسین اور ان کی اہلیہ دینا ابوبکر شہید ہو گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کی شہادتیں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔



