بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہومفلسطینمسجدِ اقصیٰ 40 روز بعد نمازِ فجر کے لیے کھول دی گئی

مسجدِ اقصیٰ 40 روز بعد نمازِ فجر کے لیے کھول دی گئی

مقبوضہ بیت المقدس سے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے جہاں اسرائیلی حکام نے 40 روز کی طویل بندش کے بعد مسجدِ اقصیٰ کو باقاعدہ طور پر نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے دوران "سیکیورٹی وجوہات” کا حوالہ دیتے ہوئے قبلہ اول کو عبادت گزاروں کے لیے بند کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے فلسطینیوں اور عالمِ اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔آج صبح مسجدِ اقصیٰ کے میناروں سے اذانِ فجر کی صدا گونجتے ہی سینکڑوں فلسطینیوں نے جوش و خروش کے ساتھ مسجد کا رخ کیا۔ بڑی تعداد میں نمازیوں نے صفیں درست کیں اور 40 دن کے طویل انتظار کے بعد حرمِ قدسی کے صحن میں باجماعت نمازِ فجر ادا کی۔ نمازیوں کی واپسی کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید دیکھیں

آپ کے تبصرے

راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ
راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ