مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، مسجدِ اقصیٰ میں 40 روز کی طویل بندش کے بعد پہلی نمازِ جمعہ ادا کی گئی ہے۔ اس تاریخی موقع پر بیت المقدس اور گرد و نواح سے تقریباً ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے قبلہ اول کا رخ کیا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بہانے نافذ کی گئی طویل پابندیوں کے خاتمے پر فلسطینیوں میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا اور بڑی تعداد میں لوگ پیدل اور قافلوں کی صورت میں مسجدِ اقصیٰ پہنچے۔ حرمِ قدسی کے تمام صحن نمازیوں سے بھر گئے، جو دشمن کی جانب سے عائد کردہ محاصرے کی ناکامی کا ایک واضح اعلان ہے۔
مسجدِ اقصیٰ: 40 روزہ بندش کے بعد پہلی نمازِ جمعہ، لاکھ سے زائد نمازیوں کا سیلاب
متعلقہ خبریں

