بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہومغزہقسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی غزہ میں موجود آخری اسرائیلی...

قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی غزہ میں موجود آخری اسرائیلی قیدی سے متعلق پریس ریلیز

حماس کی عسکری شاخ قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ میں موجود آخری اسرائیلی قیدی کی باقیات سے متعلق پریس بیان جاری کیا ہے جسکے مطابق:
ہم نے اسیروں اور لاشوں کے معاملے کو مکمل شفافیت کے ساتھ نمٹایا ہے اور جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں۔ ہم نے اپنے پاس موجود تمام زندہ اسیروں اور لاشوں کو بغیر کسی تاخیر کے جلد از جلد حوالے کر دیا، باوجود اس کے کہ اسرائیلی افواج نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور درجنوں خلاف ورزیاں اور قتلِ عام کیا۔
ہم اس فائل کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہیں اور اس میں تاخیر کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ ہم اپنے عوام کے مفادات کو عزیز رکھتے ہیں۔ ہم نے ثالثوں کے علم میں لاتے ہوئے انتہائی پیچیدہ اور تقریباً ناممکن حالات میں دشمن کے اسیروں کی تمام لاشیں نکال کر حوالے کیں، اور ہم ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اسرائیلی افواج کو معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنائیں۔
جہاں تک فوجی "ران گویلی” کی لاش کا تعلق ہے، ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ہم نے ثالثوں کو اس اسیر کی لاش کی موجودگی کے مقام کے بارے میں تمام تفصیلات اور معلومات فراہم کر دی ہیں۔ ہماری بات کی سچائی کی دلیل یہ ہے کہ دشمن اس وقت القسام بریگیڈ کی جانب سے ثالثوں کو دی گئی معلومات کی بنیاد پر ایک مقام پر تلاش کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید دیکھیں

آپ کے تبصرے

راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ
راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ