بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہومغزہعالمی اقتصادی فورم میں ٹرمپ کے غزہ پلان پر حماس کا ردعمل

عالمی اقتصادی فورم میں ٹرمپ کے غزہ پلان پر حماس کا ردعمل

ہم جنگ بندی کے معاہدے پر اپنی ثابت قدمی اور وابستگی کی تصدیق کرتے ہیں، جبکہ دوسری طرف قابض (اسرائیل) چوبیس گھنٹے اس کی دفعات کی خلاف ورزی کر رہا ہے تاکہ اسے ناکام بنایا جا سکے اور قومی کمیٹی کے کام میں رکاوٹ ڈالی جا سکے، جو کہ امریکی انتظامات اور ضمانتوں کے اعلان کے برعکس ہے۔
عالمی اقتصادی فورم میں شریک بعض شرکاء کے لیے زیادہ بہتر یہ تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قابض کے جاری جرائم پر توجہ مرکوز کرتے، جو جنگ بندی کو برقرار رکھنے، راہداریاں کھولنے، قابض فوج کے انخلاء اور تعمیرِ نو کے عمل کو شروع کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ اس کے بجائے وہ فلسطینی فریق کو دھمکیاں دے رہے ہیں جو کہ طے شدہ معاہدے پر پوری طرح عمل پیرا ہے۔
ہم (امن کونسل) سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور اسے معاہدے کی ذمہ داریوں کا پابند بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے، جن میں سرِ فہرست امدادی سامان اور پناہ گاہوں کی فراہمی، اور ریلیف و تعمیرِ نو کا آغاز ہے، تاکہ ہمارے لوگوں کو قابض کے پیدا کردہ انسانی المیے کے اثرات سے بچایا جا سکے؛ خاص طور پر بارشوں کی لہروں اور شدید سردی کے پیشِ نظر۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید دیکھیں

آپ کے تبصرے

راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ
راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ