بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہومغزہحماس کا ایران کے ساتھ یکجہتی کا اعلان ، ترجمان قسام ابو...

حماس کا ایران کے ساتھ یکجہتی کا اعلان ، ترجمان قسام ابو عبیدہ کا بیان

ترجمان قسام ابو عبیدہ نے پیغام جاری کیا ہے کہ:
ہم قیادت، حکومت اور عوام کی سطح پر ایران کے ساتھ اپنی اور اپنے عوام کی یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم اسلامی جمہوریہ اور اس کے برادر عوام پر کسی بھی جارحیت کو اپنی امتِ مسلمہ پر جارحیت، ایک مزاحمت کار اسلامی ریاست کی خودمختاری پر مجرمانہ حملہ، اور ایک ناقابلِ قبول بدمعاشی تصور کرتے ہیں، جس کا مقصد اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور وحشیانہ طاقت کے ذریعے زمین پر حقائق مسلط کرنے کی کوشش ہے۔
ہم ایرانی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب (الحرس الثوری) کے عزم اور استقامت پر اپنے مکمل بھروسے کا اظہار کرتے ہیں، جنہوں نے جون 2025ء میں معرکہ ‘وعد صادق 3’ کے دوران صہیونی دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا تھا۔ وہ اللہ کی مدد سے جارحیت کو روکنے، دفاعِ نفس کے اپنے فطری و قانونی حق کو استعمال کرنے اور حملہ آوروں پر کاری ضربیں لگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہم اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ آج اسلامی جمہوریہ کو دی جانے والی دھمکیاں اور اس سے قبل کیے گئے حملے اور محاصرہ، اس کے عظیم عوام اور مزاحمت کار قیادت سے انتقام لینے کی ایک مایوس کن کوشش ہے؛ کیونکہ ایران ہمارے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور ہماری بہادر مزاحمت کی براہِ راست اور اعلانیہ حمایت کی۔ وہ مزاحمت جس نے اللہ کے فضل اور پھر امت کے آزاد منش لوگوں کی حمایت سے معرکہ ‘طوفانِ اقصیٰ’ میں اسطوری ثابت قدمی دکھائی، صہیونی دشمن کی ہیبت کو خاک میں ملایا اور اس کے تمام اعلانیہ مقاصد کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید دیکھیں

آپ کے تبصرے

راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ
راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ