بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہومعالمی خبریںایران جنگ | 6 مارچ، ساتویں دن کا خلاصہ

ایران جنگ | 6 مارچ، ساتویں دن کا خلاصہ

عراق اور خلیجی محاذ
* جنوبی عراق: جنوبی عراق میں امریکی اپاچی ہیلی کاپٹروں اور عراقی عسکریت پسند گروپ پی ایم ایف (PMF) کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
* ڈرون حملے: عراق میں امریکی ‘وکٹوریہ بیس’ اور بصرہ میں امریکی لاجسٹکس کمپنی ‘KBR’ کو ڈرون حملوں میں براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
* متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات میں نصب امریکی ‘پیٹریاٹ دفاعی نظام’ ایرانی میزائل حملے کی زد میں آگیا۔
* اربیل: عراقی کردستان کے شہر اربیل میں ‘ارجان بائی روٹانا’ ہوٹل پر ڈرون حملے کیے گئے۔
ایران پر فضائی حملے اور نقصانات
* تہران اور شمال مغرب: امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ شمال مغربی ایران کے شہر ‘سقز’ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
* اہم شہادت/ہلاکت: اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، تہران پر ہونے والے حملوں میں سینئر ایرانی عالم اور ڈپٹی چیف آف اسٹاف ‘علی اصغر حجازی’ ہلاک ہو گئے۔
لبنان اور اسرائیل کی صورتحال
* وادی بقاع: اسرائیلی فوج نے مشرقی لبنان کی وادی بقاع میں ایک بڑے آپریشن کی کوشش کی جسے حزب اللہ کی ‘الرضوان فورسز’ نے ناکام بنا دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی۔
* خیام: جنوبی لبنان کے علاقے خیام میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
* جانی نقصانات: لبنانی سرحد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں اسرائیلی ‘گیوتی بریگیڈ’ کے 5 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کا بیٹا بھی لبنانی سرحد پر فوجی کارروائی کے دوران زخمی ہوا۔
عسکری اور دفاعی پیش رفت
* امریکی بحری بیڑہ: امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ‘جیرالڈ آر فورڈ’ نہر سویز عبور کر کے بحیرہ احمر میں داخل ہو گیا ہے۔
* دفاعی نظام کی تباہی: وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق، اردن میں ایرانی ڈرونز کے ہاتھوں تباہ ہونے والے ‘تھاڈ’ (THAAD) ریڈار سسٹم کی جگہ نیا سسٹم بھیجنے کے لیے امریکہ عجلت میں کام کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ کے 8 میں سے 3 ‘تھاڈ’ سسٹم حملوں میں متاثر یا تباہ ہو چکے ہیں۔
* اسلحہ کی فروخت: امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیل کو 151.8 ملین ڈالر مالیت کے 12,000 بموں (BLU-110) کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔
* زمینی فوج: این بی سی نیوز کے مطابق، صدر ٹرمپ نے نجی طور پر ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے میں شدید دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انٹیلیجنس اور سیکورٹی
* روسی تعاون: واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، روس ایران کو خطے میں امریکی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے۔
* گرفتاریاں: عراقی نیشنل سیکورٹی سروس نے پانچ اسرائیلی باشندوں پر مشتمل ایک جاسوسی سیل گرفتار کیا ہے جن کے پاس پولینڈ کے پاسپورٹ تھے۔
* آذربائیجان سرحد: شمالی ایران کے علاقے اردبیل میں ایرانی افواج کو آذربائیجان کی سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
معاشی اثرات
* تیل کی قیمت: برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
* روس پر پابندیاں: آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے پیشِ نظر امریکہ روسی تیل پر عائد بعض پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
* تجارت: ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک ٹگ بوٹ کو نشانہ بنایا؛ خطے میں بحری جہازوں کی آمد و رفت میں 90 فیصد کمی آ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید دیکھیں

آپ کے تبصرے

راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ
راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ