بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہومعالمی خبریںاسرائیلی فوج کی لبنانی حدود میں دراندازی ، جماعت اسلامیہ کے رہنما...

اسرائیلی فوج کی لبنانی حدود میں دراندازی ، جماعت اسلامیہ کے رہنما عطوی عطوی کو اغوا کر لیا

لبنانی جماعت اسلامیہ کے رہنما عطوی عطوی کے اغوا کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے ایک پیادہ دستے نے رویست العلم کے مقام سے لبنانی حدود کے اندر تلہ سدانہ کی جانب 4 کلومیٹر گہرائی تک دراندازی کی۔ اسرائیلی فورسز قصبے کی مرکزی سڑکوں سے گزرتے ہوئے عطوی عطوی کے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے گھر پر چھاپہ مار کر عطوی عطوی کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی اہلکاروں نے ان کی اہلیہ کو رسیوں سے باندھ دیا اور گھر سے اہم دستاویزات اور نجی سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ جماعت اسلامیہ کے رہنما عطوی عطوی کو گزشتہ رات گئے جنوبی لبنان کے علاقے العرقوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی اس دراندازی کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید دیکھیں

آپ کے تبصرے

راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ
راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ