غزہ شہر سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، صیہونی فوج نے شہر کے مغربی علاقے "شیخ عجلین” میں ایک سویلین گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔شہداء میں ممتاز فلسطینی صحافی "محمد وشاح” بھی شامل ہیں، جو میدانِ عمل میں اسرائیلی جارحیت کی کوریج کر رہے تھے۔ غزہ میں صحافیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا سلسلہ برقرار ہے تاکہ وہاں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جا سکے۔
اسرائیلی فضائی حملے میں صحافی محمد وشاح سمیت دو فلسطینی شہید
متعلقہ خبریں

