وسطی غزہ کے علاقے المغازی پناہ گزین کیمپ کے مشرقی حصوں میں گزشتہ روز ایک ہولناک صورتحال پیدا ہو گئی جہاں اسرائیلی قابض افواج کی براہِ راست پشت پناہی میں ایک غدار مسلح گروہ (شوقی ابو نصیرۃ) نے پیش قدمی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی ڈرون طیاروں اور ٹینکوں کی شدید گولہ باری کی چھتری تلے کیا گیا۔ جب مقامی فلسطینیوں نے اپنے گھروں کے دفاع کے لیے ان کٹھ پتلی گروہوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی، تو اسرائیلی طیاروں نے شہریوں کو براہِ راست نشانہ بنایا۔اس وحشیانہ حملے اور اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 11 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کو دیر البلح کے شہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زخمیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ قابض دشمن غزہ کے اندرونی محاذ کو کمزور کرنے کے لیے اجرتی قاتلوں اور غدار عناصر کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

