فیس بک ، واٹس ایپ ، انسٹاگرام وغیرہ کی مالک میٹا کمپنی کی پالیسی ڈائریکٹر برائے اسرائیل اور یہودی "جورڈانا کٹلر نے سرعام اعتراف کیا ہے کہ
اسرائیل کی عوامی پالیسی ٹیم کی سربراہی کے ساتھ، میں نے ایک نیا کام سنبھالا ہے جو خاص طور پر دنیا بھر میں رہنے والے یہودیوں سے جُڑا ہے۔
دنیا بھر کی یہودی برادریوں کی میٹا (Meta) کی طرف سے نمائندگی کرنا میری لیے اعزاز کی بات ہے۔مجھے فخر ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد بھی، میٹا نے ہمارے پلیٹ فارمز پر یہودی دشمنی (اینٹی سیمیٹزم) کے خلاف اپنا عزم مضبوطی سے جاری رکھا ہے۔
ہمارے بنائے ہوئے اصول انڈسٹری میں سب سے آگے ہیں، جو ہمارے پلیٹ فارمز پر یہودیوں اور اسرائیلیوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔ہمارے کمیونٹی کے قوانین میں وہ پالیسیاں شامل ہیں جو ہراساں کرنے، تشدد بھڑکانے اور اشتعال انگیزی روکتی ہیں، اور نفرت سے نمٹنے کا ایک مضبوط نظام بھی ہے۔
ہمارے نفرت انگیز رویے کے قوانین میں اسرائیلیوں اور یہودیوں کے لیے خاص تحفظ شامل ہے۔
ہم نے 2020 میں ہی ہولوکاسٹ کے انکار یا غلط بیانی پر پابندی لگا دی تھی۔””ہم نے انڈسٹری کی سوچ بدل دی، ہولوکاسٹ کے انکار کو غلط معلومات نہیں بلکہ نفرت انگیز تقریر قرار دیا۔
یہ صرف حقائق کی بات نہیں تھی، بلکہ لوگوں کو نقصان دہ رویوں سے بچانا تھا۔
ہم نے یہودیوں کے خلاف نقصان دہ دقیانوسی تصورات والے مواد پر پابندی لگائی، جیسے یہ کہنا کہ ‘یہودی دنیا یا بڑے اداروں پر قابض ہیں’۔ہم نے اپنے قوانین اس بات کو تسلیم کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کیے کہ لفظ ‘صیہونی’ (Zionist) کو بعض اوقات یہودیوں یا اسرائیلیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ہم نے ایسے مواد پر پابندی لگائی جس میں کہا جاتا تھا کہ ‘صیہونی دنیا چلاتے ہیں یا میڈیا کنٹرول کرتے ہیں’۔
اور ہم صیہونیوں کو غیر انسانی چیزوں سے تشبیہ دینے کی اجازت نہیں دیتے۔یہ تحفظ اور آزادی اظہار کے درمیان ایک نازک توازن ہے۔
میرا کام یہ یقینی بنانا ہے کہ اسرائیلی اور یہودی برادری کی آواز ہماری پالیسی میں شامل ہو۔

