گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے غزہ کے التفاح علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت کو تین میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے بچے سمیت 3 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس حملہ آور نے اسرائیلی فوج کے ٹھکانے پر فائرنگ کی جس کے جواب میں ایک حماس کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مگر اسرائیلی فوج کے یہ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جب تحقیقات سے پتا چلا کہ قسام کے التفاح علاقے کے کمانڈر محمد علوان جن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی وہ اس حملے میں محفوظ رہے ۔
اسرائیلی فوج اس ناکامی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

