قسام بریگیڈ کے شہید چیف انجینئر یحییٰ عیاش کی اہلیہ ام البراء کو شوہر کی 30 ویں برسی پر سوشل میڈیا پوسٹ نشر کرنے کی وجہ سے اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا تھا جیل سے جاری کردہ انکے پہلے بیان کے مطابق:
یہاں کی صورتحال ایک المیہ ہے، بالکل قبر جیسی۔ کوئی گھڑی نہیں جس سے ہمیں وقت کا پتہ چل سکے، کھانا بہت ہی برا ہے، تین دن بغیر کھانے کے گزرے۔ آتے جاتے ہر وقت ہتھکڑیاں لگی رہتی ہیں، ہر وقت دھکے دیے جاتے ہیں اور ہر طرف سے گالیاں دی جاتی ہیں۔ ہر وہ شخص جو یہ جان لیتا ہے کہ میں کون ہوں (قسام کے شہید انجینئر یحییٰ عیاش کی اہلیہ)، وہ آ کر مجھے دھکا دیتا ہے۔
وہ جان بوجھ کر ہر وقت اسرائیلی جھنڈے کے ساتھ میری تصویریں بناتے ہیں، اور ہر کوئی میرے ساتھ تصویر کھینچواتا ہے۔ میرے بارے میں اور میرے… (خاندان) کے بارے میں انتہائی غلیظ باتیں کی جاتی ہیں۔ ہر وقت اذیت رسانی اور مار پیٹ رہتی ہے، اور جب میں ہتھکڑیوں کی وجہ سے گر جاتی ہوں تو وہ مجھ پر ہنستے ہیں۔
قبر جیسے حالات اور دنوں کے فاقے ، فلسطینی اسیرہ کا اسرائیلی جیل سے بیان
متعلقہ خبریں

