حماس کے ترجمان حازم قاسم:
* ہم نے آخری اسرائیلی قیدی کی لاش کے حوالے سے ہمارے پاس موجود تمام معلومات فراہم کر دی ہیں اور اس کی تلاش کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں میں مثبت تعاون کیا ہے۔
* قابض حکام نے "یلو لائن” (Yellow line) سے باہر کے علاقوں میں لاش کی تلاش کی کوششوں میں بار بار رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔
* ہم آخری قیدی کی لاش تک پہنچنے کے لیے مزاحمتی دھڑوں کے ساتھ اپنی کوششوں کے بارے میں ثالثوں کو براہِ راست بریفنگ دے رہے ہیں۔
* تحریک (حماس) ثالثوں اور ضامن ممالک کے ساتھ ایسی کسی بھی کوشش میں تعاون کے لیے تیار ہے جو آخری قیدی کی لاش تلاش کرنے کا باعث بنے۔
* "اسرائیل” پہلے مرحلے کی ذمہ داریوں سے بچنے کے لیے لاش کا پتہ نہ چلنے کی صورتحال کو جان بوجھ کر استعمال کر رہا ہے۔

