بدھ, اکتوبر 21, 2026
ہومعالمی خبریںایران جنگ | 16 مارچ، سترھویں دن کا خلاصہ

ایران جنگ | 16 مارچ، سترھویں دن کا خلاصہ

لبنان پر اسرائیلی یلغار

* زمینی حملہ:

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں "محدود” پیمانے پر زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ حزب اللہ کے مطابق، دونوں افواج کے درمیان گزشتہ کئی گھنٹوں سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، جس میں اب تک 5 اسرائیلی ‘مرکاوا’ ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

* عالمی ردعمل:

برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی اور کینیڈا نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کے اس زمینی حملے کی شدید مخالفت کی ہے اور اسے انسانی بنیادوں پر تباہ کن قرار دیا ہے۔

سفارتی اور سیاسی ہلچل

* یورپ کا انکار:

جرمنی، برطانیہ اور فرانس (E3) نے صدر ٹرمپ کی اس اپیل کو ٹھکرا دیا ہے جس میں آبنائے ہرمز میں ایرانی ناکہ بندی توڑنے کے لیے جنگی جہاز بھیجنے کا کہا گیا تھا۔ جرمن وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ "یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے اسے شروع کیا ہے”۔

* پاکستانی ٹینکرز کا گزر:

سی این این کے مطابق، گزشتہ 10 دنوں میں 3 پاکستانی ٹینکرز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ تہران مخصوص ممالک کو محفوظ راستہ فراہم کر رہا ہے۔

* مذاکرات کی تردید:

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے یا مذاکرات کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے مارکیٹ مستحکم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

تیل کی تنصیبات اور مالیاتی اثرات

* فجیرہ (UAE):

ڈرون حملے کے باعث فجیرہ بندرگاہ پر تیل کی لوڈنگ معطل کر دی گئی ہے۔ ریفائنری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

* بینکنگ بحران:

سٹی بینک (Citibank) سمیت کئی بڑے بینکوں نے متحدہ عرب امارات میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنی بیشتر برانچیں اور دفاتر غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیے ہیں۔

* تیل کی قیمتیں:

خام تیل (Crude) 95.20 ڈالر جبکہ برینٹ کروڈ 103 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

حملے اور ہنگامی حالات

* عراق:

بغداد میں امریکی سفارت خانے اور اربیل میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرونز اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ بغداد کے ‘الرشید ہوٹل’ پر بھی ڈرون گرا، جہاں مبینہ طور پر یورپی وفود مقیم تھے۔

* اسرائیل:

اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں پر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے۔ تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ایک امریکی ریفلنگ طیارے (KC-135) کے حوالے سے ہنگامی صورتحال رپورٹ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید دیکھیں

آپ کے تبصرے

راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ
راج ولی خان محمدی حقانی پر ایران جنگ | 24 مارچ، 25ویں دن کا خلاصہ